چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں، چین

June 24, 2021

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانے ہوئے پانچ چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

چین نے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ چینی کمپنیوں کے مفا دکےتحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔

امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے چین کی بڑی سولر پینل کمپنی کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔