قارئین کیا سوچتے ہیں

July 04, 2021

حسن نثار27) جون ( دلکش لاہور، دلکش ملتان، دلکش بہاولپور اور دلکش لائل پور

جناب لائل پور کے سینکڑوں لوگ سیٹلمنٹ کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اپنی زمینوں کی قسطیں بھی ادا کر چکے ہیں۔مگر بورڑ آف ریوینو اور ڈسٹرکٹ ریوینو آفیشلز اس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ یہ مسئلہ کم و بیش پنجاب کے ہر ضلع میں ہے۔ اس مسئلے پر بھی نظرِثانی کی جا نی چاہیے۔

(محمد انور خان)

انصار عباسی(28جون) بش بھی لعنت بھیج گیا تھا!

عباسی صاحب آپ نے حالات و واقعات کی مثبت انداز میں تصویرکشی کی ہےاور یہ نئی نسل کی رہنمائی ہے جو مشرق اور مغرب کے درمیان گم ہے۔

(اسد اشرف عباسی)

یاسر پیرزادہ) 27جون) قانون بمقابلہ انصاف

جناب میرے خیال سے قانون میں کوئی نکھار نہیں کہ سالوںسال انصاف کے لئے تاریخ پر تاریخ، باپ دادا فوت، پھر پوتاکٹہرے میں،اسی طرح ایک ہجوم انصاف کے لئے عدالتوں میں پیش ہوتا ہے۔ہاں البتہ انصاف دینے کے چکروں میں کالےکوٹ والوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو گیا ہے ۔(کنور عبدلمجید)

بلال الرشید(27جون) کتنی عجیب بات ہے

محترم بلال صاحب حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی انسان مشکلات بھری زندگی گزارتا ہے تو اس کو چاہئے کہ اپنی آئندہ نسل کو زندگی کی ان تلخ حقیقتوں سے پہلے سے آگاہ کردے۔ محنت کبھی رائیگاںنہیں جاتی۔اسی سوچ اور لگن کے ساتھ اچھے کی امید رکھنی چاہئے۔

(ڈاکٹر آصف رانا،سوئٹزرلینڈ)

مظہر برلاس( 02جولائی) عمران خان دل جیت رہے ہیں

جناب انتخابات سے پہلے جعلی وعدے، حکومت کے بعد کھوکھلی تقریریں اس سےکچھ بدلنے والا نہیں۔ ہماری معیشت کے حالات دیکھیں تو لگتا ہےکہ خان صاحب ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ وہ ابھی ملک کو چلانے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔

(کامران،کینیڈا)

ایس اے زاہد(02جولائی) حکومت، اپوزیشن اور عوام

جناب زاہد صاحب محسوس یہی ہوتا ہےکہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کسی کے غلام ہیں جیسا وہ چاہتے ہیںیہ کرتے ہیں اور ان سب کی نظر میں عوام کی حیثیت بھیڑ بکریوں سے زیادہ نہیںہے- اللہ تعالیٰ ان سب کے دل میں رحم ڈالے تو ملک و عوام کو کچھ ریلیف مل سکتاہے ورنہ شاید یہ کبھی ممکن نہیں-

(محمد اسلم طاہر محمدی، لاہور)

محمد مہدی(01 جولائی (پانچ لوفر، ایک ہیروئن

آپ کے کالم نے امید کے نئے دروازے کھول دیے ہیں ۔ عثمان کاکڑ مرحوم کی قوم پرستی کو درست رنگ میں پیش کیا ہے کہ قوم پرستی کا مطلب وفاق دشمنی نہیں بلکہ اپنے حلقہ انتخاب کو درپیش مسائل پر آواز بلند کرنا ہے۔آج قوم پرستوں کی سوچ کے حوالے سے غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے تو شاید ہم قوم کے مسائل کے حل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔

(عبدالرحمان خان کاکڑ,کوئٹہ)

اجمل خٹک کشر(30جون) صبر و استقامت کا پیکر عثمان کاکڑ

جناب آپ نے جس طرح لالہ کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید کے جنازے کی منظر کشی کے ساتھ بلوچ بھائیوں کی جنازہ میں شرکت اور استقبال کی رپوتاژ بہترین الفاظ میں لکھی ہے۔مختصر یہ کہ پختو نوں اور بلوچوں کو نظر انداز نہیںکرنا چاہیے،وہ بھی پاکستانی ہیں۔

(ڈاکٹر فضل ﷲ، کراچی)