مریم نواز خود کو ٹرک آرٹ پر دیکھ کر حیران

July 05, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ٹرک آرٹ پر خود کو دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی تصویر واضح طور پر نمایاں تھی۔

تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’اندازہ لگائیں کہ مجھے موٹر وے پر کیا نظر آیا۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر فعال رہتی ہیں اور اپنی اس قسم کی ٹوئٹس سے بھی صارفین کے دل موہ لیتی ہیں۔

صارفین بھی مریم نواز کے ٹوئٹس پر دل کھول کر کمنٹس کرتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹ پر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔