• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ریلی مریم نواز نے نواز شریف کو ویڈیو کال کیوں کی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ویڈیو کال کی اور پی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔

نون  کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے خطاب میں باقاعدہ عوام الناس کو بتایا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ریلی کے مناظر ویڈیو کال کے ذریعے براہ راست دکھائے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ دورانِ ریلی میں نے نواز شریف سے ویڈیو کال کی تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ عوام اُن سے کتنی محبت کرتی ہے۔

گزشتہ روز ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے اپنے خطاب کے آغاز میں شرکا کو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا سلام پیش کیا۔


مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف آپ لوگوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

تازہ ترین