مریم نواز کو بھی کشمیر کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا

July 15, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی آزاد جموں کشمیر کےحسین مناظر نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

انہوں نے حسین مناظر اور بنجوسہ جھیل کے کنارے لطف اندوز ہوتے پیلے جوڑے میں اپنی تصاویر شیئر کیں جو ان کے چاہنے والوں میں خود مقبول ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ کشمیر میں ہر ایک لمحہ تازگی بھرا ہے کیونکہ یہاں کی خوبصورتی ناقابلِ بیان ہے۔

مریم نواز کو انتخابی مہم کے دوران ایک بچے سے ملاقات بھی کی جس کی تعریف بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی کی۔

انہوں نے جھیل کے اُس پار کی بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مداح شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز آج کل آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔