مریم نواز جلسے میں خواتین کا جمِ غفیر دیکھ کر حیران

July 20, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہوٹہ جلسے میں خواتین کا جمِ غفیر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جلسے کے مناظر کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں شیئر کیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ ’دور دراز علاقے اور ایل او سی کے قریب ہونے کی وجہ سے کہوٹہ نے کبھی بھی عورتوں کا اس طرح سامنے آکر کسی کی حمایت کرنا نہیں دیکھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز اور آنکھوں کو لطف دینے والے مناظر ہیں، انہوں نے جلسے میں شامل خواتین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز آج کل آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران مریم نواز جلسے کے شرکاء اور اپنی مصروفیات سے متعلق ٹوئٹر پر اظہارِ خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔