• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو بھی کشمیر کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی آزاد جموں کشمیر کےحسین مناظر نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

انہوں نے حسین مناظر اور بنجوسہ جھیل کے کنارے لطف اندوز ہوتے پیلے جوڑے میں  اپنی تصاویر شیئر کیں جو ان کے چاہنے والوں میں خود مقبول ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ کشمیر میں ہر ایک لمحہ تازگی بھرا ہے کیونکہ یہاں کی خوبصورتی ناقابلِ بیان ہے۔

مریم نواز کو انتخابی مہم کے دوران ایک بچے سے ملاقات بھی کی جس کی تعریف بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی کی۔

انہوں نے جھیل کے اُس پار کی بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے مداح شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز آج کل آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین