سریاب روڈ پر فائرنگ سےمچ کا ٹیچر جاں بحق ‘برادرنسبتی زخمی

July 21, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مچ کا سرکاری ٹیچر جاں بحق جبکہ اس کا برادرنسبتی زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مچ کا رہائشی گوانمنٹ پرائمری سکول مچ کا ٹیچر قاضی اسحاق گزشتہ روز اپنے سالے علائو الدین کے ہمراہ گاڑی میں بچوں کیلئے عیدخریداری کیلئے کوئٹہ شہرآرہاتھاجیسے ہی وہ کیچی بیگ کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواران پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جس کے نتیجے میں قاضی اسحاق موقع پرہی جاں بھق اورعلائو الدین زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔