برطانیہ: 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں کورونا میں ریکارڈ اضافہ

July 23, 2021


برطانیہ میں 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں کورونا وائرس کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین صحت نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کورونا کے ذہنی صحت پرطویل مدت تک اثرات رہیں گے۔ لاک ڈاؤن اور تنہائی سے نفسیاتی مسائل نے جنم لیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام بھی ذہنی صحت کی کمزوری کا باعث ہوسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے لوگوں سے فیس ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔