کیا آپ کو بھی لگتا ہے نجی طیاروں کا سفر بہت مہنگا ہے؟

July 23, 2021

دنیا بھر میں فضائی سفر سب سے پرسکون اور آرام دہ تصور کیا جاتا ہے، تاہم یہ چین و سکون اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب طیارہ نجی ہو۔

جیسے ہی نجی طیارے کی بات آتی ہے تو ذہن میں امیر و رئیس لوگوں کا ایک خاکہ ذہن میں آجاتا ہے، اور ذہن میں اس سفر کی قیمت کا خیال آتے ہی یہ خواب چکنا چور ہوجاتا ہے۔

لیکن یہی حقیقت نہیں ہے، کیونکہ دنیا میں ایسی ایئرلائنز بھی موجود ہیں جو آپ کو انتہائی سستے ٹکٹ پر ایک ارب پتی ہونے کا احساس دلادیتی ہے۔

یہاں کچھ کمپنیوں ایسی ہیں جو مسافروں کے لیے سپر لگژری سفر کی سہولت عام پروازوں کی قیمت میں مہیا کردیتی ہیں۔

ان کمپنیوں میں جے ایس ایکس۔ایرو، سیٹ جیٹ، وہیلز اپ، سرف ایئر اور بلیڈ شامل ہیں۔

تاہم ان کمپنیوں کی بھی ان کی خصوصیات پر درجہ بندی کی گئی ہے جیسا کہ ان کے ڈیزائن، لگژری، سبسکرپشن سروس اور طیاروں کی زیادہ سے زیادہ اقسام شامل ہیں۔

جے ایس ایکس

جے ایس ایکس امریکا کے مختلف شہروں کے درمیان اپنی سروس فراہم کرتی ہے اور اس کا کم از کم ٹکٹ صرف 99 ڈالر بھی ہے۔

ایرو

ایرو نامی کمپنی کے پرائیویٹ ایئرکرافٹس یورپ کے مختلف ممالک کے مخصوص شہروں کے درمیان سفر کرتے ہیں، اس کمپنی کی جانب سے مسافر کے لیے ریٹرن ٹکٹ صرف 2 ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔

سیٹ جیٹ

سیٹ جیٹ نامی کمپنی اپنے مسافروں کو تقریباً 100 ڈالر ماہانہ کی ممبرشپ فراہم کرتی ہے جبکہ اس کا ٹکٹ 450 ڈالر سے شروع ہوتا ہے جبکہ اس کی سروس بھی صرف امریکا میں شہروں کے درمیان ہے۔

وہیلز اپ

وہیلز اپ نامی کمپنی اپنے مسافروں کو پہلے تو 2995 ڈالر کی فیس کے ساتھ ممبر شپ دیتی ہے جبکہ پھر دو سال بعد اس کے سالانہ چارجز 2495 ڈالر ہیں، تاہم اس کی حیرت انگیز سروس یہ ہے کہ 7 ہزار ڈالر میں پورا طیارہ بک کرواسکتے ہیں۔

سرف ایئر

سرف ایئر اپنے مسافروں کو 99 ڈالر سے ایک سیٹ فراہم کرتا ہے، جبکہ مزید ڈسکاؤنٹ کے لیے ایئرلائنز کی 199 ڈالر ماہانہ کی ممبرشپ بھی ہے، جبکہ لاتعداد فلائٹس کے لیے 999 ڈالر ماہانہ کی ممبر شپ بھی ہے۔

بلیڈ

بلیڈ نامی کمپنی اپنے مسافروں کو صرف نیویارک میں منھیٹن سے ہمپٹنز تک 195 ڈالر ہفتہ پر پرواز کی سروس دیتا ہے، اس کمپنی کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ دنیا بھر میں اپنی سروس دیتا ہے۔