5 برس ایک ہی لاٹری نمبر استعمال کرنے والی خاتون کا 1 لاکھ 65 ہزار ڈالر کا انعام نکل آیا

July 23, 2021

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی رہائشی ایک خاتون جنھوں نے پانچ برس تک ایک ہی لاٹری کے پرانے نمبر کو استعمال کیا، وہ لاٹری ڈرا میں پانچ برس تک اسی نمبر کو داخل کرتی رہی۔

تاہم پانچ برس کے انتظار کے بعد اب ان کا ایک لاکھ 65 ہزار 632 ڈالر کا انعام نکل آیا ہے۔

اونٹاریو کے علاقے اینسمور کی 63 سالہ اینی ہکی نے اونٹاریو لاٹری اینڈ گیمنگ کارپوریشن کے حکام کو بتایا کہ وہ لوٹو میکس اینڈ لوٹو پوائنٹ 6/49 کی ریگولر پلئیر ہیں اور وہ ہر مرتبہ اسی نمبر پر ڈرا کررہی تھیں۔

انکے مطابق اس مرتبہ انکا یہ بھاری انعام نکل آیا۔ انکا کہنا ہے کہ اب وہ اس رقم کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔