سفارتخا نہ پاکستا ن دی ہیگ کےزیراہتمام آن لائن کھلی کچہری کاانعقاد

July 24, 2021

دی ہیگ( راجہ فاروق حیدر) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ناظم الامور نے گزشتہ روز آن لائن کھلی کچہری کا اہتما م کیا۔ اس موقع پر سید اعجاز حسین سیفی سابق ممبر اورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان راجہ فاروق حیدر سید سہیل حیدر شاہ چوہدری ادریس احمد اور دیگر کمیو نٹی افراد نے پی آئی اے کے پروازوں کی بحالی اور دیگر مسا ئل کی نشاندہی کی۔ ناظم الا مور اعزاز خان نے وعدہ کیا کہ وہ تمام مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کو مسائل کے حل کے لئےہر ممکن تعاون فراہم کرے گا کورونا صورتحال بہتر ہونے پر پہلے والی سر گرمیاں شروع کر دی جائیں گی ۔