بابر نے چھوٹی چھوٹی غلطیاں انگلینڈ سے شکست کی وجہ قرار دیدیں

July 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ انگلینڈ میںون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی پر کہا ہے کہ چھوٹی موٹی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، امید ہے ٹیم ویسٹ انڈیز میں اچھے نتائج دے گی۔ غلطیاں نہ ہوتیں تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ معلوم ہے کہ ہم نے کیا غلطیاں کی ہیں، اس پر کام کرنا ہے، ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی ہیں جس سے پریشر آتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا، امید ہے کہ ایک ماہ میں ہم اس جانب بھر پور توجہ دے کر بہتر پوزیشن میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1 سے اپنے نام کی۔ مانچسٹر میں انگلینڈ نے 155 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔ جیسن رائے نے 60 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی، جوز بٹلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم، عثمان قادر، حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پاکستاننے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹپر 154 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔