قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا، ڈی ایم سیز

July 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی ڈی ایم سیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اجتماعی قربان گاہوں اور علاقوں سے بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ،عید قرباں کے تینوں دن صفائی وستھرائی اور ہزاروں ٹن کچرے کی منتقلی کو بھی یقینی بنا یا گیا۔