عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے گرینڈ آپریشن کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

July 24, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق نے کہا ہےکہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جو عید الاضحیٰ کے پہلے، دوسرے دن اور تیسرے دن بھی جاری ہے۔ اس گرینڈ آپریشن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ راولپنڈی،میونسپل کارپوریشن تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی اس گرینڈ آپریشن میں شامل کیا گیا تھا۔ آپریشن میں12497ٹن ویسٹ مختلف تحصیلوں سے اٹھایا گیا۔ صفائی کی اس مہم میں تمام تحصیلوں بشمول کینٹ بورڈ، چکلالہ کینٹ بورڈ، کہوٹہ،کلرسیداں، گوجرخان،ٹیکسلا اور سوسائٹیز سمیت ہر جگہ سے ویسٹ اٹھایا گیا ۔ضلع راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس پہلی بار گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے جس جس میں تمام محکموں سمیت کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی شرکت کی اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا اور ضلع راولپنڈی کو صاف ستھرا بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے شکایت سیل بھی بنائے گئے جن میں کل 368 شکایات موصول ہوئیں جن میں 352 شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا اورباقی پر عمدرآمد جاری ہے۔