تین افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد

July 24, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تھانہ شمس کالونی پولیس نے عبدالرحمٰن سے بتیس بور پستول اور چار روند، تھانہ سہالہ پولیس نے محمد کمال سے 1130 گرام چرس جبکہ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے نبیل سے170گرام ہیروئن برآمد کرلی،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔