کراچی: انٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، وزیر تعلیم

July 24, 2021


سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

ایک بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلے بارہویں اور اس کے بعد گیارہوں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

دوسر جانب چیئرمین انٹربورڈ نے بھی کہا ہے کہ 26 جولائی سے انٹر کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

چیئرمین انٹرمیڈیئٹ کا کہنا تھا کہ بارہویں کے بعد گیارہویں جماعت کے پرچے بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پروفیسر سعید الدین نے بتایا کہ انٹر کے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا کے ایڈمٹ کارڈز اور ڈیٹ شیٹس کا اجرا پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔