چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش خاتون کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں

July 25, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مکی شاہ تھانے کی حدود مکرانی پاڑے میں کراچی سے آنے والی ٹرین کی مسافر 25 سالہ مہرین فاطمہ نے لطیف آباد نمبر 7 کے قریب مکرانی پاڑہ کے علاقے میں چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ٹرین کی زد میں آنے کے باعث اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں‘ زخمی خاتون کو علاقہ مکینوں نے فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر اسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔