عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کیا

July 25, 2021

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں میں 80ہزارگاڑیوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران شموزئی چیک پوائنٹ اور لنڈاکے کے داخلی راستوں پرسے ملک بھر سے سیاحوں کی 80ہزار گاڑیاں سوات میں داخل ہوئیں اور ان گاڑیوں میں دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد سیاحوں نے وادی کالام،واد ی مالم جبہ،گبین جبہ اوردیگرسیاحتی علاقوں کی سیر کی۔