عالمی منظرنامے میں پاکستان کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، سابق بھارتی سفیر

July 25, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق سفیر اور تجزیہ کار ایم کے بھدرا کمار کا کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں پاکستان کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے اور وہ بڑی عالمی طاقتوں کی آپسی مسابقت میں فرنٹ لائن ریاست بنتا جارہا ہے۔

تاہم، اس مرتبہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے افغانستان میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی رائے یہ ہے کہ افغانستان میں استحکام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پاکستان کو شدت پسندی اور عسکریت پسندی سے دور رکھا جائے۔

اس حوالے سے امریکا ، پاکستان کو بامعنی شراکت داری کی پیش کش کرکے اس کی معاونت کرسکتا ہے۔