مختلف واقعات میں باپ بیٹے اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

July 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ،2افراد کی لاشیں ملیں،2خواتین نے خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق کراچی خضدار شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا سمیت 3 افراد کی لاشیں کراچی منتقل کی گئیں ، تینوں متوفی لیاری کے رہائشی تھے، شارع فیصل عائشہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 45سالہ نسیم بی بی جاں بحق ہوگئی ، علاوہ ازیں اسٹیل ٹائون کے علاقے سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،جبکہ گلشن حدیدفیرٹو جھاڑیوں سے 25سے30 برس کے شخص کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی ، دونوں لاشوں کو سردخانے منتقل کردیا گیا، بلدیہ آفریدی کالونی جامع مسجد عمر کے قریب گھر میں 16سالہ اسماء کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی منگی ہوئی تھی جو کچھ روز قبل ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے اس نے دلبرادشتہ ہوکر گھر کے کمرے کے پنکھے میں دوپٹہ کی مددسے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، لانڈھی کے علاقے میں واقع گھر میں 26سالہ رشیدہ زہریلی چیز کھا نے سے جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ واقعہ کو خودکشی بتارہے ہیں۔