پشاور، سابق ایم پی اے کے بیٹے نے شک کی بناء پر فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیا

July 26, 2021

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ حیات آباد کی حدود فیز 1میں سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے نے شک کی بناءپر فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیاہے ،حیات آباد پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے ناصر خان اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی کے قریب ایک موٹر سائیکل پہنچ گیا اور شک گزرنے پر ناصر خان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس سے موٹر سائیکل سوار لگ کر زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت بعد میں اسد سکنہ باڑہ کے نام سے ہوئی ہے جس کو مقامی پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کے مطابق سابق ایم پی اے کے گھر پر پہلے بھی ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تھا اور ماضی میں انہیں دھمکیاں بھی ملی تھیں ۔