عمرکوٹ اور کاچھو میں تیز بارش سے سڑکیں زیر آب، پہاڑی نالوں میں طغیانی

July 26, 2021

عمرکوٹ /خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگاران) عمرکوٹ اور کاچھو میں تیز بارش سے سڑکیں زیر آب، پہاڑی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے ڈوب گئے، عمرکوٹ چھور ڈھورونارو اور تھر میں موسلادہار بارش سے عمرکوٹ کے نشیبی علاقے ز یر اب آگئے دوسری جانب بارش کے دوران چھور قریب گاؤں کھیت سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نبی بخش منگریو کی سات بکریاں ہلاک اور گھر کے اندر نصب سو لرنظام بجلی گرنے سے تباہ ہوگیا بارش وقفے وقفے سے رات گئے تک کبھی زوردار کبھی کم جاری رہی اس وجہ سے کچے کا علاقہ اور کچے کی سڑکیں ز یر ٓا ب آگئی ہیں جس وجہ سے ٹریفک کے چلنے میں دشواریاں پیدہ ہوگئی بارش کا سلسلا اب بھی جاری ہے خصوصہ عمرکوٹ شہر میں عدالتی حکم تحت شہر کی گلیوں میں 48 گھنٹے قبل ہٹائی گئی تجاوزات کے ملبے کے روڈوں پر ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ خیرپورناتھن شاہ سے نامہ نگار کے مطابق کاچھو میں تیز بارش پڑنے سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جبکہ کھیرتھر پہاڑیوں پر تیز بارش پڑنے سے پہاڑی نالوں میںطغیانی آگئی۔اطلاعات کے مطابق پہاڑی نالہ گاج میں 23فٹ پانی آجانے سے کاچھو کی سڑکیں زیر آب، چالیس سے زائد دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیااور لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی کمی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔علاوہ ازیں کروڑوں روپے کے خرچ سے تعمیر کرائی گئی گورکھ ہل اسٹیشن کی چوٹی تک سڑک بھی پہلی بارش میں بیک وقت تین مقامات پر اکھڑ جانے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔