ڈپٹی کمشنر،سی پی اواورایس ایس پی آپریشنزنےپولنگ سٹیشنزکےدورےکیے

July 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آزاد کشمیر قانوں ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ملتان میں مقیم کشمیریوں کے لئے گرلز ہائی سکولز حرم گیٹ میں واقع مرد اور خواتین کے لئے قائم پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کو چیک کیا، ووٹرز سے گفتگو کی اور پولنگ کے عمل بارے دریافت کیا۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا،سی پی او نے پولنگ کے دوران تمام تر سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ کیا۔چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلیزئی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔الیکشن آزاد جموں و کشمیر کے لیے ضلع ملتان میں کل 4 پولنگ اسٹیشن میں 1569 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے تھے۔اس موقع پر پولیس کے 295 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس، اور ڈولفن فورس کے دستے بھی ان علاقوں میں گشت کیا،پولنگ کے دوران 16 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔