چمن: باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں بحال

July 26, 2021

چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈروں سے بات چیت کے بعد سرحد تجارت کے لئے کھولی گئی۔

ڈی سی چمن نے مزید کہا کہ اسپن بولدک پر طالبان قبضے کے بعد باب دوستی بندکی گئی تھی۔

ڈی سی چمن نے یہ بھی کہاکہ پاک افغان سرحد طالبان کمانڈروں سے بات چیت کے بعد تجارت کےلئے کھولی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں این سی او سی کے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔