پی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کیخلاف مظاہرہ

July 27, 2021

پشاور ( وقائع نگار )پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر جنید اکبر کے بہیمانہ قتل کے خلاف پی ڈی اے ایل ایل اے ایس نے حیات آباد پی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ جنید اکبر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائیں گے مظاہرین کی قیادت پی ڈی اے ایل ایل اے ایس کے صدر عبدالغفور خان، پی ڈی اے یونین کے صدر دین محمد اور سابق ناظم عمران خان سالارزئی سمیت آفیسرز اور ملازمین نے کی مظاہرین نے کہا کہ چند روز قبل پی ڈی اے کے آفیسر ڈاکٹر جنید اکبر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے تاہم ان کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر، کور کمانڈر، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام جنید اکبر کے بہیمانہ قتل پر نوٹس لے اور ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ پی ڈی اے آفیسرز اور ملازمین احتجاج میں شدت لائیں گے