نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں، عمران اشرف

July 28, 2021

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا قول انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔

عمران اشرف آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے ادا کیے گئے حال ہی میں دو کردار ’ آدم ‘ اور ’ موسیٰ ‘ نے اُن کے اداکاری کے کیریئر کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

عمران اشرف کے مداح نہ صرف باکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔

عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنا لکھا ہوا ایک قول شیئر کیا گیا ہے جسے پڑھ کر اُن کے مداح سمیت شوبز انڈسٹری بھی اُن کے لکھنے کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔


عمران اشرف نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک نیکی کم سے کم 70 بن کر واپس آتی ہے، احسان وہیں کا وہیں رہتا ہے، پیروں کی مٹی نہیں چھوڑتا، وزنی ہوتا ہے نا، نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار عمران اشرف نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ خوبصورت تحریرں لکھنے والے رائٹر بھی ہیں۔