حرا مانی نے اپنی ’اچھی‘ تصویر شیئر کردی

July 28, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر مداح اُن کی ڈھیروں تعریفیں کر رہے ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’محبت نہ کریو‘ کی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حرا مانی کی شہرت اور انسٹا گرام فالوورز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا ہا رہا ہے۔

حرا مانی نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی، حرا مانی کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک خوبصورت تصویری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فالوورز اور مداحوں سے پوچھا کہ ’اچھی ہے نا پکچر؟؟۔‘


حرا مانی کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداحوں سمیت قریبی دوستوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔