وزیر اعظم عمران خان نے افغان حکومت سے احمقانہ الزامات کے ثبوت مانگ لیے

July 28, 2021

وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت کے 10 ہزار جنگجو افغانستان بھیجنے کے الزامات کو احمقانہ قرار دے دیا۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے افغان حکومت سے 10 ہزار جنگجو افغانستان بھیجنے کے ثبوت مانگ لیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت 10 ہزار جنگجو افغانستان بھیجنے کے احمقانہ الزام کے ثبوت دے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں افغان طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، افغان مہاجرین کیمپ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، مہاجرین کو واپس لیں اور پھر ہم سے جواب طلبی کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو فورسز کے پاس سودے بازی کی طاقت نہیں، طالبان خود کو فاتح سمجھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اب افغان طالبان کو سیاسی حل کے لیے مجبور کرنا مشکل ہے، پاکستان دباؤ ڈالنے سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا۔