راج کندرا کی درخواست ضمانت مسترد

July 28, 2021

غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام گرفتار بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے ممبئی کی ایک عدالت میں اپنی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ پر ریلیز کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔

مقامی عدالت نے راج کندرا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ اپنی ضمانت سے متعلق انھوں نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی۔

تاہم ان کی درخواست مسترد ہوگئی جبکہ ممبئی پولیس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نامور بزنس میں حراست میں ہی رہیں گے، جبکہ ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے۔