• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا کی جگہ کرن کندرا کا نام، اداکار سیخ پا

بھارتی ٹیلی ویژن و فلموں کے اداکار کرن کندرا سوشل میڈیا پر خود کو راج کندرا بنائے جانے پر سیخ پا ہوگئے، انھوں نے اپنے متعلق وضاحت بھی جاری کردی۔ 

کرن کندرا کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس کی جانب سے مجھے نہیں بلکہ راج کندرا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلموں کی پروڈکشن اور ان کے ایپ کے ذریعے ریلیز کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

ممبئی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف کافی ثبوت ہیں۔ 

جہاں ان سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف باتیں زیرِ گردش ہیں وہیں ٹی وی اور فلموں کے اداکار کرن کندرا کو بھی صارفین نے راج کندرا بنا کر ان کی گرفتاری کروادی۔ 

کرن کندرا کی تصاویر صرف کندرا نام کے ساتھ زیرِ گردش کرتی رہیں اور کہا جاتا رہا کہ انھیں فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

تاہم اب کرن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نہیں بلکہ راج کندرا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ نام اور تصویر کی چھوٹی سی غلطی سے کسی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ وہ جب صبح سو کر اٹھے تو ان کے موبائل فون پر لوگوں کے پیغامات کی بھرمار تھی۔ 

کرن کا کہنا تھا کہ انھوں نے دیکھا کہ لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ راج کندرا نہیں بلکہ کرن کندرا گرفتار ہوئے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید