سینئر صحافی صلاح الدین حیدر انتقال کر گئے، اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

July 29, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر انتقال کرگئے،مرحوم کی صاحبزادی کے مطابق ان کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل نظفرین سہگل لاکھانی نے اخباری صنعت کے لئے حیدر کی بطور مشیر اطلاعات سندھ ان کے دور میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو یہ نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر عطا فرمائے۔