ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

July 29, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 2 سے 6 اگست تک 68 اضلاع میں ہوگی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کریں گے جبکہرواں سال ابھی تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے بھی پلائے۔