اسٹاک مارکیٹ، لاک ڈاؤن کی اطلاعات، 6 پوائنٹس کی کمی

July 30, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کورونا کے باعث طویل لاک ڈاون کی اطلاعات پر سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے نئی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں، فروخت بڑھنے سے کےایس ای 100انڈیکس میں 6پوائنٹس کی معمولی کمی ہوئی، 60فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت 10ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کم ہو گئی لیکن کاروباری حجم 2.91 فیصد زیادہ رہا۔