فوڈ اتھارٹی کا اوستہ محمد کی معروف بیکرز کو خراب مٹھائیوں پر جرمانہ

July 30, 2021

کوئٹہ(خ ن)فوڈ اتھارٹی حکام نے اوستہ محمد میں معروف بیکرز کے بیکنگ یونٹ کو ناقص صفائی‘ خراب مٹھائیاں اور زائد المعیاد فوڈ کلرز کی موجودگی پر جرمانہ کیاگیا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئےوندر میں بی ایف اے حکام نےجنرل سٹورز ، بیکریز ، ہوٹلوں اور نان شاپس کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے تین زونل آفیس قلات و/مکران زون بمقام خضدار ، نصیرآباد/ سبی زون بمقام ڈیرہ مراد جمالی اور ژوب زون بمقام لورالائی میں قائم کیے گئے ہیں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کی خصوصی ہدایات اور متعلقہ زونل ڈائریکٹرز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں مقامی لوگوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ۔