حادثات پر قابو پانے کے لئے پیسکو کا اجلا س

July 30, 2021

پشاور(وقائع نگار پیسکو اور ٹسکو میں بجلی کے بڑھتے ہوئے مہلک اور غیر مہلک حادثات پر قابو پانے کے لئے پیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پیسکو انتظامیہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے مابین گزشتہ روز پیسکو ہیڈکوارٹر میںایک غیرمعمولی اجلاس کااجلاس ہوا پیسکو، ٹسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عامر ظفر ممبران چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر محمد جبار بمعہ دیگر افسران اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو و الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال کی قیادت میں سیکرٹری نورالامین حیدرزئی سمیت صوبائی ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے چیئرمین بی او ڈی پیسکو چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور دیگر افسران کو فیلڈ سٹاف کی کمی گاڑیوں کی فراہمی بے جا سیاسی مداخلت اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عامر ظفر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز معزز ممبران اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو محمد جبار نے یونین کے قائدین کو یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر اندر اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کے عمل کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسکو اورٹسکو میں مہلک اوراور غیر مہلک حادثات پر قابو پانے کے لئے فیلڈ سٹاف کو بکٹ فٹڈگاڑیوں سمیت مکمل جدید قسم کی ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا نیز باقاعدہ پرمٹ اور لائن کو دونوں اطراف سے ارتھ اور مکمل حفاظتی اقدامات کے بغیر ہر گز لائن پر کام نہ کریں۔اگر کسی لائن مین کو بغیر حفاظتی اقدامات کے فیلڈ میں کام کرتے وقت پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے ان سے تین ماہ کے لئے ڈینجر الائونس کی کٹوتی کی جائے گی۔