جنسی زیادتی کے ملزمان کو کب سرِعام پھانسی دی جائے گی؟ عاصم اظہر کا سوال

July 30, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اُٹھایا ہے کہ آخر کب ملزمان کو سرِعام پھانسی دی جائے گی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ہر گُزرتے دن کے ساتھ غنڈہ گردی کی نئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔‘

عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ’کیا ہم عصمت دری کرنے والے ملزمان کو سرِعام پھانسی دینا شروع کردیں؟‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’انہیں ایسے سزا دو کہ آئندہ کسی درندے کی یہ سب کرنے کی ہمت نہ ہو۔‘

عاصم اظہر کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں۔

اس ضمن میں عام عوام سمیت شوبز ستارے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔