پنجاب سروس ٹربیونل میں ممبرز کی کمی5 ہزار سے زائد کیسز التوا کاشکار

July 31, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب سروس ٹربیونل میں ممبرز کی کمی و دیگر وجوہات کی بنا پر 5 ہزار سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں،ممبرز کی عدم تعیناتی سے زیر التواء کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔متاثرہ سرکاری ملازمین پریشانی کا شکار ہیں،تبادلے کے نوٹیفکیشن کے باجود گریڈ 21 کے احمد علی ظفر پنجاب سروس ٹربیونل کا چارج لینے سے گریزاں ہیں۔پنجاب سروس ٹربیونل میں چیئرمین سمیت سات ممبران کی تعداد مقرر ہے جبکہ اس وقت صرف تین ممبران کام کررہے ہیں جبکہ چار سیٹیں خالی ہیں۔