امریکی سپر ماڈل بیلاحدیداور برطانوی گلوکارہ دعا لیپانے بھی ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپر ماڈل بیلاحدیدنے اپنی انسٹا اسٹوری پر ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی کے بارے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’او میرے خدا یہ ناقابلِ برداشت اور افسوسناک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں ترک سر زمین اور وہاں کے لوگوں کے لیے دعا گو ہوں ۔‘
دوسری جانب برطانوی گلوکارہ دعالیپا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ترکی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ۔
انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی کے بارے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئےزمین پر رونماہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کی جانب توجہ دلائی ۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہمارا سیارہ تکلیف میں ہے۔‘
گلوکارہ نے سوال کیا کہ ’ ہم کب یہ دیکھ سکیں گے ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، ہمیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری دھرتی ماں کی حفاظت کریں ۔‘
گلوکارہ دعالیپا نے ترکی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی بات کا اختتام کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔