معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیلا حدید کی نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ میں شرکت کرتےکچھ تصویریں شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں بیلا فلسطینی جھنڈا اٹھائے وحشیانہ اسرائیلی تشدد کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آرہی ہیں۔
فیروز خان نے بیلا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ بیلا کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سارے اور لوگ بھی فلسطین کی حمایت کرنے والے ہیں۔‘
ادکارفیروز نے مارچ سے ایک اور منظر کی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں ایک خاتون پلے کارڈ تھامے نظر آرہی ہیں جس پر لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ ’یہ 90 سالہ یہودی خاتون کہتی ہے کہ زیونزم نسل کشی ہے۔‘
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’اسرائیل شیطان ہے ، شیطان کو ضرور مرنا ہے!‘