باڈی شیمنگ ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے، مایا علی

August 01, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ باڈی شیمنگ کرکے ہم لوگوں پر سوال نہیں بلکہ انسان کو پیدا کرنے والے پر سوال کررہے ہوتے ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ناقدین کے حوالے سے گفتگو کی۔مایا علی نے کہا کہ لوگ ویسے تو مذہب اور اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن ہم کوئی لباس پہنیں یا کوئی بھی بات کہہ دیں تو دوسرے لوگ کہنا شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جس ذات نے پوری دنیا میں موجود لوگوں کو بنایا ہے، کسی کا گہرا رنگ ہے، کسی کا ہلکا رنگ ہے، کوئی موٹا ہے اور کوئی دبلا ہے، کسی کے بال لمبے ہیں تو کسی کے چھوٹے ہیں۔مایا نے باڈی شیمنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگ فوراً کہنا شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ موٹی ہے یا یہ دبلی ہے، یہ کالی کیوں ہے، اس وقت اس بندے پر سوال نہیں کیا جارہا ہوتا بلکہ جس نے اسے بنایا ہے اس پر سوال کررہے ہوتے ہیں تو یہ سب بھی ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ صرف موٹاپا نہیں ہوتا بلکہ لوگوں کو یہ کہنا کہ آپ بہت پتلی ہوگئی ہیں یہ بھی تکلیف دہ ہوسکتا ہے، ہر انسان اس دنیا میں خوبصورت ہے۔