کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، جے یو آئی کے 8 امیدواروں کا اعلان

August 01, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر )جمعیت علمااسلام نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جمعیت علمااسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل مفتی عبدالحفیظ نے حافظ غضنفر عزیز، ضلع حافظ فہیم الدین، امیر قاری محمد عمران، قاری محمد ذکریاکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ایک میں سردار حافظ محمد عثمان، وارڈ 4 میں کاشف خلیل میو ،وارڈ5 میں مولانا احتشام الحق، وارڈ 8 میں عمران رشید بٹ جبکہ وارڈ 10 میں سید افتخار گیلانی ہمارے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5میں مولانا ذکااللہ ، وارڈ7 میں را محمد تنویر جبکہ وارڈ نمبر9 میں رائو محمد بشیرجمعیت علمااسلام کے امیدوار ہوں گے۔