سعودی خاتون نے بوتل کے ڈھکنوں سے دنیا کے نقشے کا سب سے بڑا موزیک تیار کرلیا

August 03, 2021

سعودی عرب میں ایک خاتون نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے دنیا کے نقشے کا سب سے بڑا موزیک بناکر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا ہے۔

عرب میڈیا کی روپرٹ کے مطابق ایک اسکول پرنسپل نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ساڑھے تین لاکھ ڈھکنوں سے ڈھائی سو اسکوائر میٹر کا دنیا کا نقشہ بناکر ریکارڈ توڑدیا، پچھلا ریکارڈ لبنانی خاتون کیرولین چیپٹینی نے بنایا تھا۔

خاتون اسکول پرنسپل خلود الفادی نے ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت رنگ لے آئی۔