کونسلر قیصر عباس کوآپریٹو پارٹی ساؤتھ ایسیکس ریجن کے وائس چیئرمین منتخب

August 04, 2021

لندن ( پ ر) کونسلر قیصر عباس کو، کوآپریٹو پارٹی ساؤتھ ایسیکس ریجن کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا، کونسلر قیصر عباس اس عہدے پر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی و مسلمان ہیں، اس موقع پر کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ میں پارٹی ارکان اور لیڈرشپ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا، پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو ہر کمیونٹی تک لے کر جاؤں۔ کوآپریٹو پارٹی 1917 میں وجود میں آئی اور 1927 سے لیبر پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیتی ہے۔