دلہن کے پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل

August 04, 2021

ایک بھارتی دلہن کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیاہے۔

وائرل ویڈیو میں لال رنگ کے خوبصورت عروسی لہنگے میں تیار دلہن کو زمین پر پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فٹنس ٹرینر آنا اروڑا کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے