زہریلا کھویا کھانے سے 19 افراد بیہوش، 14 بچے 2 خواتین شامل

September 06, 2021

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپو رمیں زہریلا کھویا کھانے سے 19 افراد بے ہوش ہو گئے بے ہوش ہونے والوں میں 14بچے2خواتین اور تین مرد شامل، متاثر خاندان نے قومی شاہراہ کے موسانی اسٹاپ سے کھویا خریداتھا متاثرین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل، متاثر ہ خاندان کے افراد رانی پور گئے تھے جہاں سے واپسی پر انہوں نے قومی شاہراہ کے موسانی اسٹاپ سے کھویا خریدہ بعد ازاں کھویا کھانے سے 14 بچوں سمیت 19 افراد بے ہوش ہو گئے بے ہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خیرپو رمیں داخل کرادیا گیا اسپتال کے ڈاکٹرز نے کھایا ہوا کھویا زہریلا ہونے کی تصدیق کی متاثرین میں وفا میمن ، حسنین، مریم ، مرک، معصومہ ،راحب علی ، زینب، گل ناز، حما، مسکان، محمد علی میمن ، عبیداللہ ، شمن علی میمن ،محمد ادریس اور بادشاہ شامل ہیں اسپتال ذرائع نے اسپتال میں داخل متاثر ین کی حالت خطرے سے باہر بتائی ۔