شاہ عبدالطیف یونیورسٹی: طلبہ پر جھوٹے مقدمات اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج

September 06, 2021

گمبٹ (نامہ نگار) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ اور سول سوسائٹی نے یونیورسٹی اور سینٹر انتظامیہ کے خلاف بائے پاس سے پیدل ریلی نکالی اور پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کے رہنما ذیشان منگریو عامر سہتو سجاد رند راجہ بلیدی محرم سامتیو مجیب بھیلار محبوب ادریس سومرو شعیب ٽالپر اور شہید بھٹو کے جھانگیر میمن نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنوں کی کرپشن چھپانے کے لئے طلبہ پر جھوٹے مقدمے دائر کر کے انہیں ہراساں کررہی ہے۔ طلبہ نے فیس بڑھانے کے خلاف اور سہولتیں مانگنے پر 15 طلبہ فقیر آفتاب ہیسبانی حسنین معراج شنبانی مھدی رضا سہتو خالق سندھی حسن راجپر و دیگر جھوٹے مقدمات دائر کرا کے ا نہیں سینٹرل جیل میں بند کر ا دیا جیل انتظامیہ نے ان تشدد کرکے زخمی کردیا اور ان پر جیل توڑنے کا کیس داخل کرکے کراچی اور حیدرآباد جیل میں منتقل کر دیا اس عمل پر احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ طلبہ پر دائر مبینہ جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیکر انکوائری کرئی جا ئے۔