کابل میں مظاہرے اجازت سے مشروط ہوں گے: سہیل شاہین

September 08, 2021


افغانستان پر اپنی حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

یہ بات طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کو انتظامیہ کو پہلے یہ بتانا ہو گا کہ وہ کس جگہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔