محمد علی جناح

September 11, 2021

مرزا عاصی اخترؔ

پھولوں کا رہ گزر ہے محمد علی جناح

خوش بو کا ہم سفر ہے محمد علی جناح

بھٹکا نہیں سکے گا کوئی راہ سے ہمیں

اپنا جور اہ بر ہے محمد علی جناح

مرنے کے بعد ہوتے ہیں سب مورد زوال

اب تک عروج پر ہے محمد علی جناح

دنیا کی ساری فلسفہ دانی دھری رہی

ایسا فلاسفر ہے محمد علی جناح

تاریکیاں سمٹ کے اجالوں میں ڈھل گئیں

تابندہ اک قمر ہے محمد علی جناح

دنیا کی چال بازیاں اس کی نظر میں ہیں

کس درجہ باخبر ہے محمد علی جناح

تنہا لڑا جو شب کے اندھیروں سے عمر بھر

وہ صبحِ مُعتبَر ہے محمد علی جناح

اقبال کے تصوّر زَرّیں کے خواب کی

تعبیرِ پرُثم رَہے محمد علی جناح

عاصی یتیم ہوگی نہ ہرگز ہماری قوم

جب قوم کا پدر ہے محمد علی جناح