ہاتھی کے بچے کی پانی میں شرارتیں اور پرندوں کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل

September 12, 2021

تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کے بچے کی تالاب میں کھیلتے اور پرندوں کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قدرت کی بنائی ہوئی چیزوں سے پیار انسان تو کرتے ہی ہیں لیکن اکثر جانور بھی اس سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کے بچے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پارک میں بنے تالاب میں نہ صرف کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے بلکہ پرندوں کے پیچھے بھی خوب دوڑ رہا ہے۔

مذکورہ بالا ویڈیو تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر کی بتائی جارہی ہے جس میں ننھا ہاتھی جس کا نام وان میں بتایا جارہا ہے وہ پارک میں خوب کھیلتا نظر آرہا ہے۔